• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں 1500پنکھے چوری ہونیکا معاملہ ‘مقدمہ درج نہ ہوسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں 1500پنکھے چوری ہونیکا معاملہ‘ پولیس تھانہ کینٹ اور نشتر ہسپتال انتظامیہ کے درمیان بعض نکات پر اختلافات کے باعث تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا‘یاد رہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کچھ روز قبل 1500پنکھے چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا ،جس پرنشتر کےچیف سکیورٹی سپر وائزر مزملکی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست تھانہ کینٹ کو دی گئی ، مگر سات روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوسکا ، پولیس کا کہنا ہے کہ نشتر حکام کی جانب سے چوری کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو نامزد کیا جائے جس کے بعد مقدمہ درج ہوگا جب کہ نشتر حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی عملہ کے نام فراہم کردئیے گئے تھے ، پولیس کا کام ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو ٹریس کرے ، اس بارے تھانہ کینٹ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔جلد ہی قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا اور خالصتا میرٹ پر تفتیش کی جائے گی،اس میں جو بھی ملوث ہوا ،اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید