ملتان(سٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے کم عمر بچےسےزیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان محمد شہزاد، محمد حسیب اور محمد حسنین کو عمر قید اور5/5لاکھ روپے جرمانے اور 2/2 روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج جلالپورپیروالا نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا ،مجرمان نے سال 2023ء میں جلالپور پیروالا کے علاقہ بیٹ کیسر میں کم عمر بچے کو زیادتی کانشنانہ بنایاتھا اور نازیبا ویڈیوزبھی بنا لیں تھیں بعدازاں بچے نےپھندا لگا کرخودکشی کرلی تھی،پولیس تھانہ جلالپور پیروالا نے اس وقوعہ کا مقدمہ 371/23بجرم 375A/365/292ت پ تھانہ صدر جلالپورمیں درج کیا تھا ،پولیس تھانہ صدرجلالپور پیروالانے ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر عدالت کی طرف سے مجرمان محمد شہزاد، محمد حسیب اور محمدحسنین کو عمر قید اور5/5لاکھ روپے جرمانے اور 2/2 روپے ہرجانے کی سزا سنا دی گئی ۔