ملتان (سٹاف رپورٹر ) لائنز کلب ملتان مڈ ٹاؤن کے وفد نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال کی بہتری کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا۔وفد کی قیادت لائنز کلب ملتان مڈ ٹاؤن کے صدر ایم اے بلال،سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ چوہدری الطاف شاہد کر رہے تھے اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔ وفد میں مرزا شاہد، عائشہ غازی، حنا بابر، زبیدہ رزاق، محمد رومان، حفیظ احمد ملک، ملک امجد،فہیم ستار شیخ، پروفیسر اعظم حسین، محمد حنیف،وقاص ناصر سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔