خواتین یونیورسٹی میں مزید7 پروگرامز میں داخلے کا اعلان

August 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان میں مزید 7 پروگرامز میں داخلوں کااعلان کردیا گیا، ترجمان یونیورسٹی کے مطابق نئے تعلیمی سیشن 2022-23 کےلئے نئے پروگرام پیش کردیئے گئے ہیں جن میں ایم فل اپلائیڈ سائیکالوجی ، ایم فل ، بزنس ایڈمنسٹریشن ، ایم فل ماس کیمونیکیشن، ایم بی اے بزنس گریجوایٹ ، ایم اے بی نان بزنس گریجویٹ ، پی ایچ ڈی ایجوکیشن اور پی ایچ ڈی میتھ شامل ہیں ان پروگرام میں داخلہ لینے کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے، انٹری ٹیسٹ 5ستمبر کو 9 بجے ہوگا جبکہ انٹریو7ستمبر کو ہوں گے ،پہلی میرٹ لسٹ 9ستمبر کو لگائی جائے گی جبکہ کلاس ورک 19 ستمبر سے شروع کیا جائے گا، ترجمان نے واضح کیا کہ 11جولائی کو مشتہر کئے گئے داخلوں کی مدت 12اگست کو ختم ہوچکی ہے یہ داخلے صرف موجودہ پروگرام کےلئے ہیں۔