ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے جس طرح بنیان مرصوص میں کامیابی حاصل کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے، ہم افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے ملکی دفاع کا فریضہ انجام دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ خانیوال روڈ میں منعقدہ تشکر و جشن معرکہ حق فتح بنیان مرصوص سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان شیعہ علما کونسل کے ترجمان علامہ بشارت عباس قریشی اور ترجمان منہاج القرآن رائو محمدعارف رضوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اتحاد و اتفاق سے بنیان مرصوص کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا،سیمینار میں مولانا عبدالرحمٰن شجاع آبادی ، قاری محمد عبداللہ ، قاری اعجاز واحدی ، شیخ عمر فاروق ، میاں اسید وقاص فرید ودیگر شریک تھے۔