• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور عورتوں کو چھوڑنے کا معاملہ، سکیورٹی گارڈ کیخلاف 20 روز بعد بھی کارروائی شروع نہ ہو سکی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں مریضوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے کی نقدی چرانے والی خواتین کو چھوڑنے کا معاملہ ،ملوث سکیورٹی گارڈ کے خلاف 20 روز گزرنے کے باوجود انکوائری شروع نہ ہوسکی جب کہ سننے میں آیا ہے کہ متاثرہ شہری کی جانب سے نشتر ہسپتال انتظامیہ کو دی جانے والی درخواست کو ایک سکیورٹی گارڈ نے غائب کردیا ہے تاکہ معاملہ لمبے عرصے تک دبا رہے ۔حالانکہ نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر عبد القادر خان نے مذکورہ شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر سکیورٹی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا ۔بد قسمتی سے آج تک کسی بھی انتظامی ڈاکٹر نے ڈائریکٹر سکیورٹی ہونے کی ذمے داری نہیں لی ہے ۔جس کے بعد وہ انکوائری کی درخواست کاغذوں میں دفن ہو کر رہ گئی ہے ۔واضح رہے تقریبا بیس روز قبل نشتر ہسپتال میں دو عورتیں پکڑی گئیں تھیں ،جنہوں نے ہسپتال میں آئے مریضوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے نکال لیئے تھے۔
ملتان سے مزید