ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر ایکسیئن موسیٰ پاک ڈویژن معصب علی سلیمی اور ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویژن شکیل پاشا کی سربراہی میں ٹیم نے لطف آباد کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی،ٹیم نے نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں لطف آباد کے گھریلو اور کمرشل کنکشنز کی چیکنگ کی جس میں سن ریز کے نام سے قائم ایک پرائیویٹ سکول، ایک پرائیویٹ کلینک اور 2بڑے گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی،چاروں بجلی چور ڈائریکٹ کنڈی سسٹم کے ذریعے ہیوی لوڈ چلاکر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ایس ڈی او کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اورتاریں اتارلیں اور مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں،سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپورسرکل ملک یعقوب احمد اور ونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں سوئی والا سب ڈویژن لودہراں کے علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین لودہراں ڈویژن اور ایس ڈی اورسوئی والا سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی میتلا والی، بستی گوگراں، کلیار چوک، چھمب ٹبہ، چک 90ایم، بستی جھوک اترا، بستی حیات پور اور چھمب کلر والی میں ایک کروڑ43لاکھ70ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 10مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور 3نادہندگان کے سولرانورٹرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے۔