• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد واردا تیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، تفصیلات کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقہ میں نامعلوم افراد اجمل خان کے گھر سے دس تولہ سونا و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میںشان کا موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں مزمل کا موبائل جب کہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے خالد کے مکان سے سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ صدر کے علاقہ میںاعجاز کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میںشاہد ،سانول اور عشرت کے موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں رحمان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میںمسلح افراد نے شاہد سے موٹر سائیکل و موبائل فون چھین لیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں محسن کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جب کہ اسی تھانے کی حدود سے عارف کے گھر سے سولر پینل چوری کرلیاگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میںنادر سے رقم چھین لی گئی، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں بینک کی چھت سے دو اے سی آؤٹر چوری کرلئے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں عباس سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں عائشہ کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں بشیر احمد سے نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں وقاص کیدو بھینسیں چوری ہوگئیں جب کہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں عرفان کے بکرے چوری ہوگئے، سٹی جلالپور کے علاقہ سے رمضان اور سمیر کی بکریاں چوری کرلی گئیں اور تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے یوسف کی دکان سے نقدی چوری ہوگئی۔
ملتان سے مزید