• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی قاسم گیلانی کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی اورامور عزاداری شیعہ میانی ملتان کے چیئرمین، ممبر امن کمیٹی ملتان اور سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران جنوبی پنجاب مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جامعات میں جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعلیم کو فروغ دینا ناگزیر ہے تاکہ نوجوان نسل کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے‘ طلبہ کیلئے جدید کورسز متعارف کرانے اور یونیورسٹیوں کو درپیش انتظامی و مالی چیلنجز کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقات میں ملک شکیل لابر،، ڈاکٹر اطہر حسین اور ملک شہباز وینس بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید