• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں طلبہ تنظیم پر نہیں‘ ریاست پاکستان کے بیانیے پر حملہ کیا گیا، ناظم جمعیت پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب حذیفہ عثمان، جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب صہیب الرحمن رومی، ناظم ملتان ریجن زین نیازی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان شہر واجد انور ، ناظم جامعہ زکریا اسامہ بوسن، چوہدری عبدالرحمن گجر نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ زکریا میں ہونے والےتصادم میں جمعیت کے 8 کارکن زخمی ہوئے ،جمعیت کے طلباء پر حملہ ایک لسانی گروپوں نے کیا،واقعہ کے بعد حملہ آور ہاسٹل میں داخل ہوئے اور کمروں کے دروازے توڑ کر مقیم طلبہ پر تشدد کیا ادھر پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب حذیفہ عثمان نے جامعہ انتظامیہ پر بھی سنگین الزامات لگائے ،ان کا کہنا تھا کہ جمعیت کے کارکن "بنیان المرصوص مارچ" کے ذریعے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کر رہے تھے کہ ان پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ ان کے بقول یہ حملہ ایک طلبہ تنظیم پر نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کے بیانیے پر حملہ ہے ناظم پنجاب نے کہا ہے کہ جامعات میں بڑھتا ہوا لسانی تعصب طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، حذیفہ عثمان نے جامعہ زکریا کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ خود ان لسانی گروہوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، جس کے باعث آج تک کسی حملہ آور کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں ہو سکی۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی جائے، لسانی گروہوں کی سرپرستی کرنے والے انتظامی عہدیداران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، اگر مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ ہوا، تو احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک وسیع کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید