• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے جمہوری عمل نے تاجر سیاست میں نئی روح پھونک دی، خواجہ محمد شفیق

ملتان(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلی خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ انتخابات کے جمہوری عمل نے تاجر سیاست میں نئی روح پھونک دی ہے۔منتخب عہدے دار تاجر برادری کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابات کے آذادانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد نے جمہوریت اور جمہوری عمل کے مخالفین کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ،انہوں نے کہا کہ بعض تاجر لیڈروں نے ووٹر لسٹ پر اعتراض کیا ہے بہتر ہے کہ تاجر برادری کے مفاد میں خاموشی اختیار کریں اتنے بڑے الیکشن میں کمی کوتاہی ہو سکتی ہے چونکہ ملک طاہر ڈوگر اور رانا اصغر، عبدالصمد ڈوگر کی جانب سے کوئی باضابطہ اعتراض سامنے نہیں آیا اس لیے اس پنڈورا باکس کو بند رکھنا چاہیے۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں گروپ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا حصہ ہیں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ایک ہی پلیٹ فارم سے تاجر برادری کی خدمت کریں گے۔
ملتان سے مزید