• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی ملتان میں آگہی واک کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں "خواتین کریں گی، خواتین کر سکتی ہیں" کے عنوان سے ایک آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،جس کی قیادت ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سیل ویمن یونیورسٹی ملتان مناہل بخاری اور سی ایم فیمیل ایمبیسیڈر حوریہ حسیب نے کی ،واک کامقصد خواتین کو بااختیار بنانے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا، حوریہ حسیب نے کہا کہ یہ صرف ایک واک نہیں بلکہ ایک آواز ہے جو کہتی ہے کہ خواتین اگر ٹھان لیں تو کوئی منزل ناممکن نہیں، اور طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق جانیں، اپنی آواز بلند کریں اور کبھی پیچھے نہ ہٹیں خود اعتمادی اور تعلیم ہی وہ ہتھیار ہیں جو عورت کو بے بس سے بااختیار بنا دیتے ہیں۔
ملتان سے مزید