ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کےخلاف کاروائیاں‘ پنڈ جٹیرہ بوریوالا میں چھاپہ مار کارروائی، ملک کولیکشن سینٹر بند، مالک کے خلاف ایف آئی آر درج،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے بورے والا کے علاقے پنڈ جٹیرہ میں واقع ایک ملک کولیکشن سینٹر پرچھاپہ مار کر مروجہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مِلک سنٹر کو فوری طور پر بند کر دیا اور ملاوٹ کے جرم میں مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی، مذکورہ ملک کولیکشن سینٹر کی مانیٹرنگ کے بعد دودھ کے نمونے حاصل کر کے جدید موبائل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے تھے،لیبارٹری کی حتمی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ دودھ میں قدرتی غذائیت اور فیٹ کی شدید کمی پائی گی جبکہ دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن کو مصنوعی طور پر بڑھانے کے لیے مضرِ صحت کیمیکلز اور پانی کی آمیزش بھی پائی گئی۔