• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا دوسرا کانووکیشن

ملتان ( سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ پوری محنت اور جانفشانی سے صحت کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل کو کم کرنے تعلیم و صحت اور سماجی شعبوں میں اپنی خدمات جاری رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے دوسرے کانو وکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،پروفیسر راشد لطیف خان ،پروفیسر محمد سمیع اختر اور میاں محمد جمیل مہمان خصوصی تھے، پروفیسر احسن وحید راٹھور نےمزید کہا کہ پاکستان میں طب کے شعبے میں پوسٹ گریجویشن کا معیار بہت اعلیٰ ہے، تاہم اگر کچھ ڈاکٹر حضرات بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے جائیں، تو پھر واپس آ کر ملک اور قوم کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیں اور وطن عزیز ،والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں، تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر عامر علی خان، میاں منصور رشید، میاں سعود رشید، سی ایم ایچ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر واجد برکی، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمران رسول، پروفیسر مسعود الرؤف ہراج اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید