تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں، جسٹس انور خان

August 18, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)کر سچن سٹڈ ی سنٹر نے ’’ مذ ہبی کمیو نٹیز کی با ہمی جڑت ‘‘ کے نا م سےمذ ہبی رہنما ئوں اور کا ر کنوں کے ریجنل نیٹ ورک کی افتتاحی تقر یب کا اہتمام کیا۔ یہ نیٹ ورک لا ہور ، فیصل آباد ، گوجرا نو الہ اور راولپنڈی ،اسلا م آبا د سے تعلق ر کھنے والے مسیحی ، مسلم اور ہندو مر د و خواتین اور مختلف مسالک کے ممبر ان پر مشتمل ہے۔ قائم مقا م چیف جسٹس آف شریعہ کور ٹ جسٹس انور خان نے تقر یب می مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانان اعزاز میں چیر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور کارڈینل جو زف کو ٹس شا مل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس انور خان نے کہا کہ تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں۔ بشپ سیمو ئیل عزرایاہ ،ڈائر یکٹر کر سچن سٹڈی سنٹر نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ یہ نیٹ ورک ایسی سر گر میاں سر انجام دے گا جس میں سما جی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فر وغ ملے۔