بدعنوانی کی شکایت پر دو کانسٹیبل معطل

August 18, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولیس اہلکاروں کی بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے 2اہلکاروں کانسٹیبل حسنین اشفاق اورکانسٹیبل تیمورسلطان کومعطل کردیا اورایس پی ہیڈکوارٹرز کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بتایاجاتاہے کہ کانسٹیبل حسنین اشفاق ٹی ایچ کیوہسپتال گوجرخان جبکہ کانسٹیبل تیمورسلطان کلرسیداں میں تعینا ت تھا۔