ایک مخصوص ٹولہ مسلسل پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کر رہا ہے، اشبر جدون

August 19, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سنیئر نائب صدر اشبر جدون نے کہا ہے کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ ایک مخصوص ٹولہ مسلسل پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کر رہا ہے معیشت، معاشرت، تہذیب کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کی تباہی میں لگے ہوئے ہیں، فوج کو تقسیم کرانا عدلیہ الیکشن کمیشن کو بدنام کرانا اس کے کارنامے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی سنیئر نائب صدر اشبر جدون نے موجودہ سیاسی حالات پر رد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس ٹولے کو روکا جائے جس کا سربراہ عمران نیازی ہے جو صرف اور صرف وزیراعظم ہاؤس کے خوابوں میں ہے خواہ اس کیلئے ملک تباہ کیوں نہ ہو قوم کو اس فتنے سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی پی پی رہنما اشبر جدون نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نہ بیٹ رہے گا اور نہ عمران خان، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، فنانشل ٹائمز کے رپورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان پر سب سے بڑی چوری ثابت ہوئی اور وہ انٹرنیشنل ڈاکو ڈکلیئر ہو گئے۔ اس کے بعد ان کا ساتھ دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہو گی انہوں نے کہا کہ مشکلات کا احساس ہے عمران کی نالائقی سے یہ مسائل و مشکلات ورثے میں ملی ہے حکومت کرنے نہیں ملک بچانے آئے ہیں