دھوکہ دہی کے ملزم کوساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا

August 19, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ ترنول کے علاقے میں دھوکہ دہی کےالزام میں گرفتار ملزم کوساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا۔ پولیس کو کراچی ایسٹ تھانہ کے اے ایس آئی ضیااللہ نے بتایاکہ نیاز محمد کو چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں کراچی لے جارہے تھے کہ ترنول کے قریب اس نے شور مچادیاکہ اسکے پیٹ میں درد ہے، ہم نے گاڑی روکی، اسی دوران عدالت سے پیچھے آنے والااس کا بیٹا ایان بھی آگیااور والد کی دوائی لانے کے لیے ہمیں رکنے کاکہا،اسکے جاتے ہی نامعلوم افراد آگئے اور ملزم نیاز کو چھڑوا کر بھاگ گئے۔