اسلام آباد کے تین نئے تھانوں میں 132 اہلکاروں کی نفری تعینات

August 19, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے تین نئے تھانوں میں نفری تعینات کر دی گئی ۔ تھانہ پھلگراں ، کرپا اور سنگجانی میں تین نئے تھانوں میں مجموعی طور پر 132 سب انسپکٹر ،اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں۔تھانہ پھلگراں میں 4 سب انسپکٹر ،10 اے ایس آئی، 9 ہیڈ کانسٹیبل اور 18کانسٹیبل ،تھانہ سنگجانی میں 2 انسپکٹر ،5سب انسپکٹر ،8 اے ایس آئی ،7 ہیڈ کانسٹیبل اور 22 کانسٹیبل ،تھانہ کرپا میں 4 انسپکٹر، 10 اے ایس آئی ، 33 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دئیے گئے ۔تھانوں کو جلد آپریشنل کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کے تقرر یاں پہلے ہی کی جاچکی ہیں۔