پوھاکے نام سے ای لرننگ پروگرام کا آغازکردیا گیا

September 21, 2022

پشاور(نامہ نگارخصوصی )ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے پوھا(POHA) کے نام سے صوبے کے تمام طلباء و طالبات کے لئے ای لرننگ(E-Learing) کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت مختلف سکیموں میں قائم کیے گئے ہیں ان میں پڑھنے والے تمام طلباء وطالبات کو آن لائن کورس پڑھایا جائے گا GCS اور ESS کے سکولز میں پڑھانے والے اساتذہ کو E-LMS کے تحت لرننگ کے طریقے سکھائے جائیں گے جن علاقوں میں سکولز نہیں ہے وہاں تعلیمی رضاکاروں کے خدمات لیے جائیں گے اور فاصلاتی تعلیم کے ذریعے کل کو طلباء کو پڑھانے کیلئے مواد پہنچایا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر ظریف المعانی نے بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ یہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل ہے جس میں معیاری تعلیم ان علاقوں کو مہیا کی جارہی ہےجہاں پر کوئی سرکاری یا پرائیوٹ تعلیمی ادارے موجود نہیں ہیں سابقہ فاٹا کے اضلاع بھی ESEF میں ضم کرنے کا قانون بنا کر محکمہ قانون کو بھجوا یاچکا ہے تاکہ قبائلی طلباوطالبات بھی ان اچھی کاوشوں سے فائدہ اٹھائیں۔