کیریبین لیگ میں اعظم کی فتح گر ففٹی

September 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معین خان کے بیٹے اعظم خان پاکستانی سسٹم سے مایوس ہوکر ویسٹ انڈیز میں قسمت آزما رہے ہیں۔کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے اعظم خان نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ اعظم خان کی اننگز میں 103 میٹر کا چھکا بھی شامل تھا ۔ بارباڈوس رائلز نے 36 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔