ہمیں اپنے آپ پر یقین تھا، بابر اعظم

September 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ پر یقین تھا اور ڈریسنگ روم میں ثقلین مشتاق نے بھی کہا تھا کہ ہم ہدف بناسکتے ہیں۔ کریڈٹ محمد رضوان کو جاتا ہے، ساتھیوں نے مجھے سپورٹ کیا اور بالاخر کھوئی ہوئی فارم بحال ہوئی۔ معین علی نے کہا کہ ہماری آخری پانٹرشپ کی وجہ سے اچھا اسکور بنا ۔ آج کی وکٹ پہلے میچ سے مختلف تھی ۔ پاکستانی اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی ۔