اسکول ٹیچر و فنکارہ کی پراسرار موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا

September 23, 2022

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے لائنز ایریا میں خاتون اسکول ٹیچر و فنکارہ کی پراسرار موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا، مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس لواحقین کو تلاش کر رہی ہے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس کراچی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق 52الہ نسرین زوجہ تہذیب کاظمی کی کئی روز پرانی لاش لائنز ایریا کے سیکٹر اے ون میں مکان نمبر آر 570 سے ملی تھی جہاں وہ کرایہ پر رہائش پذیر تھی۔ ایس ایس پی کے مطابق لاش پانچ سے چھ روز پرانی تھی جو کافی حد تک خراب ہوچکی تھی۔ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق خاتون سرکاری اسکول ٹیچر تھی جو شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھی اور مختلف ڈراموں میں ری انیکیٹمنٹ کا کردار ادا کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ نے آٹھ ماہ قبل سرکاری ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے خفیہ طور پر دوسری شادی کی تھی اور شوہر ہفتے میں ایک دو بار ہی اس کے پاس گھر آتا تھا۔