کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے قطر اسپتال میں گریڈ ایک سے چار تک کی سرکاری بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے سیکریٹری صحت سندھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں مبینہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں من پسند افراد کو نوازا گیا ہے جب کہ اورنگی ٹاؤن کے مقامی رہائشیوں کو نظر انداز کیا گیا۔مراسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن امیدواروں کو ملازمتیں دی گئیں، وہ سال 2023 کی منتخب فہرست میں شامل ہی نہیں تھے۔