کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے کہا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں من پسند ٹھیکیداروں کو قوانین سے ہٹ کر ڈائریکٹ کنٹریکٹ دینے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جو کہ قومی خزانے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور قوانین کے ساتھ سنگین کھلواڑ ہے ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق کے سی اے کا ہنگامی اجلاس چیئر مین ایس ایم نعیم کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صدررضا علی عابدی جرنل سیکریٹری عابد حسین برنی ، شائق احمد، انجینئر احسن احمد محمد بابر علی، سید شفیع حید ر کاظمی اور انجینئر عبد الصمدنے شرکت کی اور کے ایم سی محکمہ انجینئر نگ کی جانب سے ضلع کورنگی میں ابراہیم حیدری روڈ کا کنٹریکٹ ڈائریکٹ دیئے جانے کی دیے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیااجلاس میں ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا تھا کہ کے ایم سی میں من پسند کنٹریکٹر زکونوازنے کیلئے قوانین کو پس پشت ڈال کر ڈائر یکٹ کنٹریکٹ دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق چند ماہ میں 41 ڈائر یکٹ کنٹریکٹ دیئے جا چکے ہیں۔