• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023 کے مقابلے معیشت میں ڈرامائی بہتری آئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ 2023 کے مقابلے میں معیشت میں ڈرامائی بہتری آئی، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17ارب ڈالر ہوگئے، ترسیلاتِ زر 41ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، اسٹیٹ بینک کی اصلاحات اور حوالہ ہنڈی کے خلاف سخت اقدامات نے معیشت کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جمعہ کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر کی خطرناک حد تک کم ہونے کے بعد اب17ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید