ائیرپورٹ روڈ اور ہنہ بائی پاس پرٹریفک حادثات، دو افراد ہلاک

September 23, 2022

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ روڈ اور ہنہ۔ بائی پاس پر گاڑی اور کنٹینر نے دو نوجوانوں کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق کچلا ک کا رہائشی عبدالرشید گزشتہ شب موٹرسائیکل پر کوئٹہ سے کچلاک جارہا تھا جیسے ہی ائیر پورٹ روڈ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار گاڑی سوار اسے کچل کر فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسپنی روڈ کا رہائشی نوجوان طالب علم رئیس خان گزشتہ شب زرغون آباد سے موٹر سائیکل پر واپس گھر جارہا تھا کہ ہنہ بائی پاس پر ایک کنٹینر نے اس کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاعات ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔