سرکاری مہراستعمال کرنے والے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج

September 23, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سرکاری ملازم کی مہراستعمال کرنے والے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کو محمد قدوس قاسم نے بتایا کہ اس کی سرکاری مہر نومبر 2018 میں گم ہو گئی تھی۔کسی نا معلوم شخص نے مہر کا غلط استعمال کرتے ہوئے 14 دسمبر 18 کو سائل کے جعلی دستخط کر کے ایک مراسلہ ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کو لکھا جس پر مذکورہ محکمہ نے محکمہ آئی بی کو اطلاع دی۔ اس سلسلہ میں پورا ایک سال انکوائریاں بھگتتارہا۔ 23جولائی کو پھر جی پی او سے سائل کی مہر کو استعمال کرتے ہوئے جعلی خط کسی محمد حسین کو لکھا گیا۔