قمار بازوں سمیت 49سماج دشمن گرفتار،48بھکاری زیر حراست

September 23, 2022

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 49سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے11قمار باز وں کوگرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے پولیس نے مختلف واقعات میں 8ملزموں سے ایک کلو 530 گرام چرس اور26لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے 5ملزموں سے پانچ پستول بھی برآمد کر لئے۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، 48بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا گیا۔ بنی پولیس نے ٹی20کرکٹ میچوں پر آن لائن جواء کروانے والے 2بکی گرفتار کرلئے ۔مورگاہ پولیس نے شہریوں سے دھوکہ دہی سے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے نوسر باز کو دھر لیا ۔اسلام آ باد کیپیٹل پولیس نے بھی جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف مختلف کا رروائیو ں کےدوران دو ڈکیت گروہ کے چار ارکان سمیت 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔ متعدد افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔