زرعی یونیورسٹی پشاور کی48ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

September 23, 2022

پشاور(نامہ نگارخصوصی) زرعی یونیورسٹی پشاور کی 48 ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت منعقد ہوا۔ جس میں تمام ڈینز اور ممبران سمیت ترقی پانے والے پروفیسرز اور منتخب ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کے سیکرٹری یونیورسٹی رجسٹرار نورالہدی نے ملٹی میڈیا پر ایجنڈا آئٹمز پیش کئے۔میٹنگ میں 47 ویں اکیڈمک کونسل کے منٹس , بورڈ آف فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز، بورڈ آف فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز اور بورڈ آف فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے منٹس سمیت 64ویں اور 65ویں بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ، ایفیلیشن کمیٹی اور ڈینز کمیٹی کے فیصلوں کے علاوہ دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کامیاب میٹنگ کے انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی وی ایم اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز (پیتھالوجی اور تھیریوجنالوجی ) کا پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل سے رجسٹریشن کا مسئلہ حل ہونے پر مبارک باد دی اور اس سلسلے میں پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کی کاوشوں اور جذبے کو سراہا.