جامعہ زکریا: 20شعبوں کے چیئرمینز ، ڈائریکٹرز کی منظوری

September 23, 2022

ملتان(سٹافرپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے 20 شعبوں کے چیئرمینز اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ،اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے 20 شعبوں کے چیئرمینوں اور ڈائریکٹرز کی 3سال کےلئے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جن میں ڈاکٹر ظاہر فریدی ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس، ڈاکٹر نسیم اختر ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹیڈی سنٹر، ڈاکٹر سید بلال ڈائریکٹر بائیوٹیکنالوجی، ڈاکٹر علیم خان ڈائریکٹر زوایالوجی، ڈاکٹر سیمامحمود ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجی، ڈاکٹر خالد سیف اللہ ڈائریکٹر میتھ، ڈاکٹر جاوید احمد ڈائریکٹر فزکس، ڈاکٹر شہزاد علی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ میڈیا سٹڈی، ڈاکٹر صوفیہ پرنسپل آرٹس کالج، ڈاکٹر شمزہ فاطمہ پرنسپل لاکالج، ڈاکٹر اعجاز پرنسپل ایگری کالج لیہ، ڈاکٹر ارم بتول چیئرپرسن جینڈر سٹیڈی، ڈاکٹر عامر نواز چیئرمین ہارٹی کلچر، ڈاکٹر نوید احمد چیئرمین انگلش، ڈاکٹر دلشاد چیئرمین ایجوکشن ، ڈاکٹر عمر چودھری چیئرمین سپورٹس سائنسز، ڈاکٹرتنویر احمد چیئرمین کلینک سائنسز ڈاکٹر مہناج چیئرمین کمیپوٹر سائنسز ، ڈاکٹر مبشر احمد چیئرمین مالیکولر جینٹک ، اور ڈاکٹر ظفرالحیٰ چیئرمین سول سائنسز شامل ہیں ۔