بابر کامیاب ترین پاکستانی ٹی 20 کپتان بن گئے

September 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کی ٹیم کو تاریخی شکست دینے کے بعد بابر اعظم زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان اور نیشنل اسٹیڈیم میں تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑدیا۔ بطور کپتان بابر اعظم نے 49ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ، 30میچز جیتے،14 میں شکست ہوئی۔ سرفراز احمد نے 37 میں سے29 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ شاہد آفریدی نے بطور کپتان 19، محمد حفیظ نے 18 جبکہ شعیب ملک نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے تھے۔