سیلاب متاثرین کی امداد، اسٹیشن، کالونیوں کی صفائی سے متعلق ریلوے حکام کا اجلاس

September 24, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )سیلاب متاثرین کی امداد اور علاج معالجے اور اسٹیشن واشنگ لائن ریلوے کالونیوں کی صفائی کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کی سربراہی میں اجلاس کیمٹی روم ڈی ایس آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر ، ڈی سی او شاہد رضا ، ڈویژنل انجینئر جمشید علی ، ڈی ٹی او محسن علی ، ڈپٹی ڈائیریکٹر پراپرٹی لینڈ حاجی محمد اور ملتان ڈویژن کے انسپکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھنا ہو گا۔