اسپتال کے اندر جھگڑا، دوست کی فائرنگ، اسپتال کا مالک جاں بحق

September 25, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد میں اسپتال کے اندر جھگڑے کے دوران دوست کی فائرنگ سے اسپتال کا مالک جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود میں واقع فیضان جنرل اسپتال میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،مقتول کی شناخت 38 سالہ زین العابدین ولد مخدوم کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او مختیار پہنور کے مطابق مقتول کو اسکے دوست شمس الحق نے گولی مار کر قتل کیا ہے۔