احتساب عدالت:اربوں روپے کے فراڈ، کرپشن کیسز کی سماعت ملتوی

September 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے موٹر سائیکلیں دینے کے بہانے اربوں روپے بٹورنے کے ریفرنس پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔محمد اسلم شاد اور اکرم شاد کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے شکایات درج کرائی تھیں۔ اسی عدالت نے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔