دو سو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کراچی میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیل کر دو سو ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ انٹرٹیننگ اور دلچسپ ہے ۔ ورلڈ کپ میں بھارت کوشکست دینا یادگار لمحہ تھا ۔محمد نواز نے کہاکہ پاکستان بھارت میچ میں روایتی حریف کو شکست دینا اور مین آف دی میچ ہونا یادگار لمحہ تھا۔شاہ نواز دھانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنا کبھی نہیں بھول سکتا ۔حیدر علی نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنانا میرے لئے یادگار لمحہ تھا ۔