انگلینڈ میں زیر علاج شاہین شاہ آفریدی کی ہلکی رفتار سے بولنگ

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ میں زیر علاج فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہلکی رفتار اور چھوٹے رن اپ سے بولنگ شروع کردی ہے اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں وہ پوری رفتار سے بولنگ شروع کریں گے۔ جبکہ فخر زمان کی گھٹنے کی انجری کی پیش رفت حوصلہ افزاء ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں اگلے ماہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ تک فٹ ہوجائیں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی فٹنس اور تیاری سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کامیابی کا تعلق اللّٰہ سے ہے نا کہ آپ کے مائنڈ سیٹ سے۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلی مشکل ہے تاہم جس پوزیشن کے لئے سوچ وبچار ہورہا ہے اس میں مڈل آرڈر بیٹنگ شامل ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر امتیاز کی نگرانی میں ری ہیب میں کافی بہتری دکھائی ہے دو ہفتوں بعد ہلکی رفتار سے بولنگ شروع کردی ہے توقع ہے کہ وہ اگلے ماہ کے شروع میں بولنگ شروع کردیں گے۔