بولروں نے اچھی بولنگ کی، بابر اعظم

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے دس سے پندرہ رنز کم بنائے تھے لیکن محمد آصف نے اننگز اچھے طریقے سے فنش کی اور بولروں نے اچھی بولنگ کی۔میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ حارث روف دن بدن بہتر بولنگ کررہا ہے۔مین آف دی میچ حارث روف نے کہا کہ جب وکٹ ملی تو ہم میچ میں واپس آئےہم نے پریشر میں صورتحا ل کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔مارک ووڈ اگر مجھ سے مشورے لیں گے تو میں بتاوں گا۔انگلش کپتا ن معین علی نے کہا کہ شائقین کو زبردست میچ دیکھنے کو ملا۔بہت اچھا میچ ہوا۔