رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

September 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ربیع الاوّل 1444 ہجری کے چاند کی رویت کے فیصلے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 26ستمبر کو کوئٹہ میں بعد نماز عصر منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران، وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے ۔