ہمارا مقصد بینکاری تعلیم کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے، سیما مغل

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینچ یونیورسٹی کے تحت اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس کی افتتاحی تقریب کیمپس میں منعقد کی۔ وائس چانسلر گرینچ یونیورسٹی سیما مغل نے تقریب رونمائی میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس پیشہ ورانہ مہارت، پیداواری صلاحیت اور بینکاری صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ ہمارا مقصد ہر سطح پر متعلقہ، عملی، اور اختراعی کورسز تیار کرکے بینکاری تعلیم کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے اسکول آف بینکنگ اینڈ فنانس کے لیے معیاری اور عملی بنیاد پر نصاب تیار کرنے میں ڈاکٹر سراج الدین عزیز کی مخلصانہ کوششوں اور لگن کو سراہا۔