ہمیں نقصان ہوا تو کے پی حکومت خلاف مقدمہ کریں گے، ایمل ولی

September 26, 2022

پشاور(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں نقصان ہو ا تو کےپی حکومت خلاف مقدمہ کریں گے،بیرسٹر سیف نے کس حیثیت سے دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کئےاور انھیں یہ اجاز ت کس نے دی ،اس بار حالات خراب ہوئے تو ہمارے ذمہ دار معلوم ہیں، اے این پی کے کسی کارکن یا رہنما کو نقصان پہنچا تو ایف آئی آر صوبائی حکومت اور انکے اس امپورٹڈ ترجمان کے خلاف درج کریں گے جنہوں نے دہشتگردوں سے مذاکرات کئے۔ آسیہ گیٹ چوک پشاور میں این اے 31 کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بد امنی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، امن کی صورتحال خراب ہورہی ہیں۔