مردان، مسجد میں فائرنگ آئی بی سب انسپکٹر جاں بحق ،دو نمازی زخمی

September 26, 2022

مردان ( نامہ نگار ) علاقہ دوسہرہ چوک کے مسجد میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے آئی بی کا اہلکار کفایت خان جاں بحق اور دو نمازی لگ کر زخمی یوگئے ڈی پی اور عرفان اللہ خان کے مطابق" نامعلوم مسلح شخص نے اس وقت مسجد کے اندر گھس کر فائرنگ کی جب لوگ نماز عشاء کی ادائیگی میں مصروف تھے ، زخمیوں کو اسپتال میں دا خل کرادیا گیا،فائرنگ سے انٹیلی جنس بیورو کا سب انسپکٹر کفایت خان جاں بحق اور دو نمازی عرفان اور لعل بھادر زخمی ہوگئے واقعے کے بعد جاں بحق آئی بی اہلکار کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔