آرمی ایوی ایشن نے 4 ہزار 659 متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچایا

September 26, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز)آرمی ایوی ایشن نے 4 ہزار 659 متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچایا ، بحریہ کے 82 میڈیکل کیمپوں میں 89 ہزار 989 مریضوں کا علاج کیا گیا، نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) نے کہا ہے کہ سیلاب کا شکار علاقوں میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے اب تک 619 پروازوں سے 4 ہزار659 افراد کو منتقل کیا۔این ایف آر سی سی کی جانب یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک پرواز کے ذریعہ 2 ٹن اشیا خورونوش تقسیم کی گئیں،اب تک دس ہزار 309 ٹن غدائی ،ایک ہزار 746 ٹن ضروری اشیا جمع ہوچکیں۔