ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی خوبصورت بنائیں گے، قادر نائل

September 26, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایچ ڈی پی کے رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی سمیت پورئے حلقہ انتخاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے سینئر صحافی حاجی محمد اجمل، ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان ، ایچ ڈی پی کے دائود چنگیزی سوسائٹی کے معززین چوہدری غلام رسول، کامران خان، چوہدری فیضان کے ہمراہ سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نےکاموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ پی بی 26 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ، ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی ہزارہ ٹاون کا چہرہ ہے جسے مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ٹف ٹائل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے بہت جلد سوسائٹی میں ٹیوب ویل اور پارک کا کام شروع کردیا جائے گاحلقےمیں بہترین اسکول ، کالج اور یونیورسٹی قائم ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا دورے کے دوران تعلیمی ادارے میں طالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیم اورسہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور دیگر اساتذہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔