عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائنیگے، آصف خان

September 26, 2022

پشاور ( وقائع نگار) فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور و ایم پی اے آصف خان نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائینگے ‘ فقیر آبا د میں میگا پراجیکٹس سے عوام کو ایک چھت کے نیچے سہولیات میسر ہونگی اور عوام کو اپنے مسائل کے لیے ادھر ادھر نہیں جانا پڑے گا اس سلسلے میں ایم پی اے آصف خان نے بشیر آباد میں میگا پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا جس سے بشیر آباد میگا پراجیکٹ سے یونین کونسل( 5) اور یونین کونسل (6) دونوں یونین کونسل کی عوام کو کو بشیر اباد میگا پرجیکٹ سے فائدہ پہنچے گا ‘ یونین کونسل ‘ نیبرہوڈ صمدو گھڑی میں بشیر آباد میں میگا پروجیکٹ میں ایک چھت کے نیچے سول ڈسپنسر ی ،نیبرہوڈ چیئرمین کے آفس ، جرگہ ہال ،ریڈنگ روم اور واپڈا کمپلینٹ سیل پر جاری کام کا دورہ کیا اور متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کیےکہ میگا پراجیکٹ کا کام جلد مکمل کیا جائے اس موقع پر ایم پی اے آصف خان نے کہا کہ انشا اللہ حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھارہے ہیں انشااللہ بہت جلد بشیر آباد میگا پرجیکٹ کا افتتاح بدست وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ہوگا۔