قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا آغاز آج سے

September 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوی ایشنز چیمپئن شپ کا آغاز منگل سے ہورہا ہے۔ان دونوں ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر زیاسر شاہ، اظہر علی، حسن علی، سرفراز احمد اور عمر امین کے علاوہ خالد عثمان بالترتیب بلوچستان، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔دس راؤنڈز پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباداسٹیڈیم، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ پانچ راؤنڈز کے میچزایبٹ آباد اور راولپنڈی کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہوراور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سندھ اپنی مہم کا آغاز سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ سے کرے گا۔