لاہور ہائیکورٹ، ارکان اسمبلی کیلئے مفت ہوائی سفر اور واؤچر اجراء کے خلاف درخواست، سماعت آج ہوگی

September 27, 2022

لاہور ( وقائع نگارخصوصی) ارکان اسمبلی کیلئے مفت ہوائی سفر اور وائوچر اجراءکیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس شاہد کریم آج سماعت کریں گے، فرید عادل ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کی دفعہ 10 کے تحت پبلک فنڈز ارکان اسمبلی پر خرچ نہیں کئے جاسکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ارکان اسمبلی کو مفت ہوائی ٹکٹوں اور وائوچر کے اجراء پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا جائے۔