3300 میگاواٹ بجلی کے قابل تجدید توانائی کے پانچ منصوبے شروع کرنے کا اعلان

September 27, 2022

ریاض (شاہد نعیم)سعودی انرجی پروکیورمنٹ کمپنی نے 3300میگاواٹ بجلی کے قابل تجدید توانائی کے پانچ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی انرجی پروکیورمنٹ کمپنی ملک میں بجلی کی بنیادی خریدار ہے اور اس نے قومی قابل تجدید توانائی پروگرام کے چوتھے مرحلہ میں تین ونڈ انرجی اور دو سولر انرجی منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان منصوبوں کی نگرانی وزارت توانائی کرتی ہے۔ ہوا سے توانائی کے پیداواری منصوبوں کی کل صلاحیت 1800 میگاواٹ ہے۔ ان پراجیکٹس میں 700 میگاواٹ کا منصوبہ ’’ینبع‘‘ 600 میگاواٹ کا منصوبہ ’’ الغاط‘‘ اور 500 میگاواٹ کا منصوبہ ’’وعد الشمال‘‘ میں لگایا جائے گا۔ شمسی توانائی کے منصوبوں سے 1500 میگاواٹ حاصل ہوں گے۔ 1100 میگاواٹ بجلی حاصل ’’حناکیہ‘‘ اور 400 میگاواٹ ’’طبرجل‘‘ میں لگائے منصوبے سے حاصل ہوگی۔