چیئرمین ایچ ای سی کا جامعہ زکریا شعبہ فوڈ سائنسز کا دورہ

September 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے فکیلیٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن جامعہ زکریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت اور تین واٹر فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر شیخ سعید اختر و دیگر فکیلیٹی ممبران بھی موجود تھے۔