ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے گمشدہ 3بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 9سالہ منیب‘ 12 سالہ طیب‘ 10سالہ حسنین شامل ہیں بچوں کو لاری اڈہ اور جلیل آباد سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔